bike prices in pakistan

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فروخت میں 40 فیصد تک کمی

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ کردیا ہے، جس میں ہونڈ، یاماہا اور سوزوکی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگیا جبکہ چینی ساختہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔ صابر شیخ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 40 فیصد تک کمی ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے غیرمعمولی طور پر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس میں پہلے اوسطاً تیسرے مہینے اور پھر ہر دوسرے ماہ قیمت بڑھائی جارہی تھی لیکن اب آٹو کمپنیوں نے ہر ماہ قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے اور یہ سلسلہ پچھلے 4 ماہ سے جاری ہے۔

honda bike price in pakistan

ہونڈا کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 5 ہزار تا 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، ہے۔ ڈیلرز کو جاری کئے گئے نئے نرخنامے کے مطابق 5 ہزار روپے کے اضافے سے سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے، سی ڈی 70 ڈریم ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے، پرائیڈر ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے، سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی پرواز رک گئی، انٹربینک نرخ 239 سے کم ہوگئے

اسی طرح 10 ہزار روپے کے اضافے سے ہونڈا کی سی بی 125 ایف 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف سلور اتنے ہی اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

yamaha bike price in pakistan

یاماہا وائی بی 125 زیڈ کی قیمت 18 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے اور یاماہا وائی بی 125 زیڈ۔ڈی ایکس کی قیمت 19 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ بقیہ ماڈل کی قیمت میں 19 ہزار 500 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے ہاماہا وائی بی آر 125 کی قیمت 3 لاکھ روپے، ہاماہا وائی بی آر 125 جی (ریڈ اور بلیک) کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 500 روپے اور یاماہا وائی بی آر 125 جی (میٹ ڈارک گرے) کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔

suzuki bike price in pakistan

سوزوکی نے بھی اپنے ماڈل جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، جس سے اس کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت 12 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 51 ہزار روپے اور سوزوکی جی ایس 150 ایس ای کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 71 ہزار روپے اور جی آر 150 کی قیمت 16 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ سوزوکی کی جانب سے نئی موٹر سائیکلوں کی بکنگ بند ہے لیکن اس کے باجود جولائی میں بھی قیمت بڑھائی گئی تھی اور اب اگست میں بھی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

چینی ساختہ موٹر سائیکلو ں میں یونیک نے بھی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔ اسی طرح این جے آٹو انڈسٹریز نے بھی 70 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 5 ہزار روپے، 125 سی سی کی قیمت میں 7 ہزار روپے، 110 سی سی کی قیمت میں 10 ہزار روپے، 150 سی سی کی قیمت میں 15 ہزار روپے، لیو (200 سی سی) اور سلطان 250 سی سی کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، این جے آٹوز کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کے مطابق موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے ہورہا ہے، اس کے علاوہ خام مال بھی مہنگا ہوگیا، جس کا اثر قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

سماء ڈیجٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صابر شیخ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے چینی ساختہ موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ دیگر ہونڈا، ہاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت بھی 20 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ چینی ساختہ موٹر سائیکلوں کا خریدار کم آمدن طبقہ ہے، جن کی پہنچ سے نئی موٹر سائیکل دور ہوتی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں