برج گھنیاں کے چار نوجوان بھی یونان کشی حادثہ میں جاں بحق

برج گھنیاں کے چار نوجوان بھی یونان کشی حادثہ میں جاں بحق

سیالکوٹ کے تین نوجوان بھی بہتر دنوں کے خواب دیکھ کر گھروں سے نکلے لیکن واپس نہ آسکے۔ ایک نوجوان کے زندہ بچ جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اوکاڑہ کے علاقے جندرکا کے نوجوان حفیظ اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ لواحقین نے نوجوان کی میت پاکستان لانے کی اپیل کی ہے۔

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کو لیبیا سے پاکستان لانے کے لئے جہاز آ رہا ہے

حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے گاؤں برج گھنیاں سے ہے۔ لواحقین نے تصدیق کر دی۔ جبکہ پسرور سے کاشف، ڈسکہ عمر اور بلال لاپتہ ہیں۔ حسنین کے زندہ ہونے کی اطلاع ہے۔ لواحقین کے مطابق ایجنٹ نے 23.23 لاکھ روپے بٹورے۔

یونان کشتی حادثہ، بچ جانیوالے 8 پاکستانیوں نے ایجنٹوں کو 1کروڑ 87 لاکھ دیے

حادثے میں لاپتہ ہونے والے بائیس نوجوانوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے۔ حافظ آباد کا نوجوان سمیع اللہ بھی لاپتہ ہے۔ شیخوپورہ کے چار نوجوان بھی بے رحم موجوں کا نشانہ بن گئے۔

مزید برآں کشتی ڈوبنے کے سانحہ میں بچ جانے والے 12 خوش نصیب پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔ لواحقین کا تعلق آزاد کشمیر، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سے ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں میں کوٹلی کے محمد عدنان بشیر، حسیب الرحمان، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ، ذیشان سرور اور عظمت خان اور گجرات کے عثمان صدیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ کے محمد سنی اور زاہد اکبر، منڈی بہاؤالدین کے مہتاب علی اور سیالکوٹ کے رانا حسین، عرفان احمد اور عمران آرائیں بھی زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں