Tag: Sialkot

  • مسلم لیگ ق نے منڈی بہاؤالدین میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا

    مسلم لیگ ق نے منڈی بہاؤالدین میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں مکمل حصہ مانگ لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے پنجاب بھر سے 10 سے زائد قومی اسمبلی اور 22 صوبائی اسمبلی کی نشستیں مانگی ہیں۔ مسلم لیگ ق نے گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیں زیادہ سے زیادہ جگہ دے۔ پنجاب میں ہم مل کر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور آئی پی پی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ن یا ق کے چکر میں مسلم لیگ کا ووٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے، ساتھ چلنے میں برکت ہوگی۔

    ق لیگ کے سربراہ نے مذکورہ اضلاع کے علاوہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں کو نامزد کرنے کی تجویز پیش کی۔ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ضلع بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کی نشست پر زیادہ زور دیا گیا اور یہ تجویز بھی دی گئی کہ طارق بشیر چیمہ کے حلقے میں دو صوبائی امیدوار بھی ہمارے ہی ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی تجاویز اور مطالبات پر فوری ردعمل سے گریز کیا اور تمام معاملات پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی آئندہ چند روز میں تشکیل دی جائے گی جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تمام معاملات پر دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو تجاویز دے گی۔

  • سموگ کے باعث منڈی بہاؤالدین میں ایک اور پابندی عائد کر دی گئی

    سموگ کے باعث منڈی بہاؤالدین میں ایک اور پابندی عائد کر دی گئی

    پنجاب کے 10 اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن کے 10 اضلاع میں ماسک پہننے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب، شیخوپورہ قصور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیس ماسک پہننے پر پابندی سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث لگائی گئی۔ ان متاثرہ اضلاع میں بیرونی سرگرمیوں کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ فیس ماسک پہننا 20 نومبر سے 26 نومبر تک لازمی رہے گا۔

    پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ سموگ سے ہر عمر کے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ہدایات پر عمل کریں۔

  • گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

    گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث گروہ کے 6کارندے گرفتار۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

    انسانی سمگلروں نے مختلف شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔ متعدد شہریوں سے فی کس 25 سے 27 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ گرفتار ملزموں میں اسلم دریکاں، حسنین شاہ، صفدر بہگت، ارشد گجر، محمد اشرف اور ممتاز حسین شامل ہیں۔

    غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کو لیبیا سے پاکستان لانے کے لئے جہاز آ رہا ہے

    ملزم سمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ گرفتار ملزموں کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔ ملزموں کے انٹرنیشنل سمگلنگ کے گروہ سے بھی رابطے ہیں۔انسانی سمگلر لیبیا سے یورپ بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    دریں اثنا انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ۔ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیارکرلی گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ قیصر بشیر مخدوم کے مطابق عادی مجرموں کا کرائم ڈیٹا نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو فراہم کیا جائے گا

    بیرون ممالک سے نیٹ ورک چلانے والے ملزموں کی جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو لیٹرز بھجوارہے ہیں۔ مفرور انسانی سمگلرز کی جائیدادوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کیلئے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا جائیگا اور عدالتی اجازت کے بعد اشتہاریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

  • Family members are awaiting news of 110 migrants.

    Family members are awaiting news of 110 migrants.

    110 youths from Gujranwala and adjoining districts are among the migrants who went missing after the boat accident near Yunnan.

    According to the authorities, 40 residents of Gujranwala are also among the persons whose identity has been confirmed. However, their families are reluctant to contact the Federal Investigation Agency (FIA) and the media, which has led to difficulties in identifying them.

    یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

    Of the 40 youths who went missing from Gujranwala, 9 belong to the city, 11 to Wazirabad and 20 to Nowshera Varkan. Among the missing persons identified by the authorities are 52 from different villages of the region, six from Mandi Bahauddin, 13 from Sialkot and one from Hafizabad.

     

  • برج گھنیاں کے چار نوجوان بھی یونان کشی حادثہ میں جاں بحق

    سیالکوٹ کے تین نوجوان بھی بہتر دنوں کے خواب دیکھ کر گھروں سے نکلے لیکن واپس نہ آسکے۔ ایک نوجوان کے زندہ بچ جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اوکاڑہ کے علاقے جندرکا کے نوجوان حفیظ اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ لواحقین نے نوجوان کی میت پاکستان لانے کی اپیل کی ہے۔

    غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کو لیبیا سے پاکستان لانے کے لئے جہاز آ رہا ہے

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے گاؤں برج گھنیاں سے ہے۔ لواحقین نے تصدیق کر دی۔ جبکہ پسرور سے کاشف، ڈسکہ عمر اور بلال لاپتہ ہیں۔ حسنین کے زندہ ہونے کی اطلاع ہے۔ لواحقین کے مطابق ایجنٹ نے 23.23 لاکھ روپے بٹورے۔

    یونان کشتی حادثہ، بچ جانیوالے 8 پاکستانیوں نے ایجنٹوں کو 1کروڑ 87 لاکھ دیے

    حادثے میں لاپتہ ہونے والے بائیس نوجوانوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے۔ حافظ آباد کا نوجوان سمیع اللہ بھی لاپتہ ہے۔ شیخوپورہ کے چار نوجوان بھی بے رحم موجوں کا نشانہ بن گئے۔

    مزید برآں کشتی ڈوبنے کے سانحہ میں بچ جانے والے 12 خوش نصیب پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔ لواحقین کا تعلق آزاد کشمیر، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سے ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں میں کوٹلی کے محمد عدنان بشیر، حسیب الرحمان، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ، ذیشان سرور اور عظمت خان اور گجرات کے عثمان صدیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ کے محمد سنی اور زاہد اکبر، منڈی بہاؤالدین کے مہتاب علی اور سیالکوٹ کے رانا حسین، عرفان احمد اور عمران آرائیں بھی زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہیں۔