منڈی بہاوالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم (PAS) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) ٹو چیف سیکرٹری پنجاب کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
دفتر آمد پر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کے ساتھ مختصر تعارفی ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تبدیل
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔ ضلع منڈی بہاوالدین کو ایک ماڈل ضلع بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی،
منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں
جس کیلئے تمام افسران کے ساتھ سول سوسائٹی، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔