Tag: Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

  • نئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد فیصل سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    نئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد فیصل سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    منڈی بہاوالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم (PAS) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) ٹو چیف سیکرٹری پنجاب کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

    دفتر آمد پر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کے ساتھ مختصر تعارفی ملاقات کی۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تبدیل

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔ ضلع منڈی بہاوالدین کو ایک ماڈل ضلع بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی،

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

    جس کیلئے تمام افسران کے ساتھ سول سوسائٹی، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

  • محمد فیصل سلیم منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    محمد فیصل سلیم منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل سلیم کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری

    محمد فیصل سلیم (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے محمد فیصل ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) چیف سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تبدیل

    ان سے پہلے شاہد عمران مارتھ بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔شاہد عمران مارتھ کو ڈیڑھ سال تک ضلع منڈی بہاءالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے. شاہد عمران مارتھ فروری‌2023 میں ضلع منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئے تھے.

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

  • ڈپٹی کمشنر نے بار موسی ہسپتال کا دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنر نے بار موسی ہسپتال کا دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بی ایچ یو بار موسی کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور مریضوں اور لواحقین سے بھی سہولیات بارے دریافت کیا ۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13دسمبر 2023) انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کے ڈیٹا سمیت ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بغور معائنہ کیا اورصفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا طبی عملہ سے کہنا تھا کہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر قابل قبول نہ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو فری مہیا کی جائیں۔

  • CM visited DHQ, District Jail and Thana City in Mandi Bahauddin

    CM visited DHQ, District Jail and Thana City in Mandi Bahauddin

    LAHORE: Punjab Chief Minister Mohsin Naqvi visited the District Headquarters Hospital, District Jail and Thana City at Mandi Bahauddin and inaugurated the railway gate to Sat Sira road and to Sat Sira to King Mor Road.

    Caretaker Chief Minister Mohsin Naqvi reviewed the medical facilities at DHQ Hospital Mandi Bahauddin, visited the patients undergoing treatment in various wards and inquired about the facility of free medicines and free tests. Chief Minister Mohsin Naqvi also met the doctors. And appreciated the performance of the doctors and staff engaged in serving the suffering humanity.

    Chief Minister Mohsin Naqvi said that District Headquarters Hospital Mandi Bahauddin is better than many hospitals in Lahore. Work on various projects for the welfare of the people is going on in Mandi Bahauddin.

    Chief Minister Mohsin Naqvi visited various barracks of District Jail Mandi Bahauddin, met the prisoners and inquired about their problems. Chief Minister Mohsin Naqvi also inspected the jail kitchen.

    Mosin Naqvi paid homage martyred Ashraf Marth’s great sacrifice

    The quality of prepared food was checked by consuming food. Chief Minister Mohsin Naqvi ate dal made in the prison kitchen and awarded the cook 10 thousand rupees for making delicious dal. Chief Minister Mohsin Naqvi also visited the jail hospital and met the sick inmates and inquired about the treatment facilities.

    Chief Minister Mohsin Naqvi also visited Thana City in Mandi Bahauddin. Chief Minister Mohsin Naqvi reviewed the progress on citizens’ requests at the front desk. Chief Minister Mohsin Naqvi inspected the godown and other areas and inquired from the accused about the cases in hawalat.

    Chief Minister Mohsin Naqvi also inaugurated Satsara Road to Railway Phatak Road, this road has cost 372 million rupees. Commissioner Gujranwala Naveed Haider Shirazi, Deputy Commissioner Mandi Bahauddin Shahid Imran and other concerned officers were also present.

    read this in urdu

  • پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے

    پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے

    بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو 634 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے گئے۔ پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے.

    بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 634 لیپ ٹاپس صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق راولپنڈی کے کمشنر آفس کو 10 اور ڈپٹی کمشنر آفس کو 10، اٹک کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 9، چکوال کو 13 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے.

    جہلم کے 26، ملتان کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 25 اور ڈپٹی کمشنر آفس کو 8، لودھراں کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 8، خانیوال کو 7، وہاڑی کو 7، گجرانوالہ کے کمشنر آفس کو 17، ڈپٹی کمشنر آفس کو 20، گجرات کے ڈپٹی کمشنرآفس کو 11، سیالکوٹ کو 20، منڈی بہاؤالدین کو 12، حافظ آباد کو 20، ناروال کو 10، بہاولپورکے ڈویژنل کمشنر آفس کو 11، ڈپٹی کمشنر آفس کو 10، بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 8، رحیم یار خان کو 20لیپ ٹاپ بھجوا دئیے.

    ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 7، راجن پور کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 11، لیہ کو 14، مظفرگڑھ کو 10، لاہور کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 13، ڈپٹی کمشنر آفس کو 10، قصور کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 11، شیخوپورہ کو 6، ننکانہ صاحب کو 12، ساہیوال کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 8 ڈپٹی کمشنر آفس کو 9، پاکپتن کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 11، اوکاڑہ کو 18، سرگودھا کے ڈویژنل کمشنرآفس کو 10 ڈپٹی کمشنر آفس کو 12، بھکر کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 12، خوشاب کو 20، میانوالی کو 13، فیصل آباد کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 15، ڈپٹی کمشنر آفس کو 56، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 16، جھنگ کو 34، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 25 اورہیڈ آفس بورڈ آف ریونیو پنجاب کو 100 لیپ ٹاپ بھجوائے گئے ہیں

    افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت افسران کو اس حوالے سے ذمہ داری سونپیں کہ وہ بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب سے یہ لیپ ٹاپ وصول کرلیں۔

  • ڈپٹی کمشنر نے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے

    ڈپٹی کمشنر نے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13جون 2023)وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محکمہ تعلیم کے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو لیو ان کیش منٹ اور فنانشل اسسٹنس کی مد میں 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے ۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے چار سال سے لیو ان کیش منٹ اور فنانشل اسسٹنس کے منتظر محکمہ تعلیم کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے چیکس تقسیم کئے،اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین ایک طویل عرصے سے لیوان کیش منٹ سے محروم تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے ان میں چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔

    عیدا لاضحیٰ کی خوشیوں اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین میں فوری رقم تقسیم کی گئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیکس کی تقسیم حقداران تک شفاف انداز میں بر وقت ہونی چاہیئے تا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا اور خصوصاً فرنیچر، صفائی، مرمت اور باتھ روم کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ وسائل کی یکساں تقسیم ان کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس غلام مرتضی ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آغا رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ فیصل شہزاد گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان اشرف شامی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹیگیشن حافظ اکرام اللہ تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

    پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کو ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کےمطابق فیاض احمد موہل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ اور محمد سرمد تیمور کو ڈی سی شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔ شاہد عمران مارتھ ڈی سی منڈی بہاؤالدین، حسن وقار چیمہ ڈی سی راولپنڈی اور ظہیر انور ڈی سی بہاولپور ہوں گے۔

    عمر جہانگیر ڈی سی ملتان، علی عنان قمر ڈی سی فیصل آباد اور عدنان محمود اعوان کو ڈی سی سیالکو ٹ تعینات کیا گیا ہے۔

  • Shahid Imran Marth Appointed As Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

    Shahid Imran Marth Appointed As Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

    Lahore: There have been large-scale appointments and transfers of senior officers in Punjab, under which deputy commissioners of 31 districts have been changed, notification has also been issued.

    In this regard, police sources say that Abdullah Khurram Niazi has been appointed as Deputy Commissioner Jhang, Adnan Awan as Deputy Commissioner Sialkot, Sarmad Taimur as Deputy Commissioner Sheikhupora and Muhammad Ashraf as Deputy Commissioner Narwal.

    Apart from this, Rafiq Ahsan has been appointed as Deputy Commissioner Nankana Sahib, Umar Farooq as Deputy Commissioner Hafizabad, Shahid Imran Marth as Deputy Commissioner Mandi Bahauddin and Shoaib Ali as Deputy Commissioner Sargodha.

    Also Read This: ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تسنیم علی خان کو تبدیل کر دیا گیا

    According to police sources, Hasan Waqar Cheema has been posted as Deputy Commissioner Rawalpindi, Rao Altaf Raza as Deputy Commissioner Attock, Samiullah Farooq as Deputy Commissioner Jhelum, Zaheer Abbas Shirazi as Deputy Commissioner Muzaffargarh, Zeeshan Hanif as Deputy Commissioner Okara and Qaratul Ain Malik as Deputy Commissioner Chakwal. has been done

    It should be noted that the DPOs of different cities of Punjab were also changed yesterday

  • رات بھر سے جاری بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    رات بھر سے جاری بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین نے رات بھر سے جاری بارش کے فوراً بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔شہر کی صفائی اور نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔

    منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جنوری 2023) اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ ٹریفک کی آمدورفت کو بحال رکھنے کے لیے تمام ادارے متحرک اور الرٹ رہیں، اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل عملہ مختلف شفٹوں اور ٹیموں کی شکل میں شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کو یقینی بنائے ۔

    انہوں نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے اختتام اور پانی کے نکاس تک تمام ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں اور افسران ملازمین کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عامر محمود، میونسپل کمیٹی کا عملہ ان کے ہمراہ موجود تھا۔

  • ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تسنیم علی خان کو تبدیل کر دیا گیا

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تسنیم علی خان کو تبدیل کر دیا گیا

    منڈی بہاءالدین کا ضلعی افسر تبدیل. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تسنیم علی خان کو تبدیل کر دیا گیا، انکی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کا اضافی چارج دے دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 جنوری 2023) پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری، 5 ماہ قبل منڈی بہائوالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے والے تسنیم علی خان کو تبدیل کر کے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے.

    منڈی بہاوالدین میں تعینات افسران کے بارے میں جانئیے

    جبکہ انکی جگہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاءالدین ملک عباس ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کا اضافی چارچ سونپ دیا گیا. تعینات کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں. تسنیم علی خان اور ملک عباس ذوالقرنین 17 اگست 2022 کو ضلع منڈی بہاوالدین میں تعینات کئے گئے تھے.