پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین سے مظفر گڑھ تعینات کر دئیے گئے
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ عثمان علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ تفویض کر دیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ کے نئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران ہوں گے۔ شاہد عمران ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات
شاہد عمران مارتھ کو ڈیڑھ سال تک ضلع منڈی بہاءالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے. شاہد عمران مارتھ فروری2023 میں ضلع منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئے تھے.
منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں
محمد فیصل ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات ہو گئے. محمد فیصل ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) چیف سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ عبدالرؤف سے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ واپس لے لیا گیا، عبدالرؤف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔