مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں، ذمہ داران کے خلاف کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسوخ کرنے کی استدعا کی جائے گی پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کا مقصد ہی عدم اعتماد کی تحریک سے بچنا ہے، کہ اسمبلی کے ایک دن میں اجلاس کے اخراجات ایک کروڑ روپے آتے ہیں۔
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا ء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ رکھا جبکہ ان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔ لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا گیا جو قابل قبول نہیں، برطانوی وزارت داخلہ کو تصاویر کے ساتھ تحفظات کا اظہار اور ذمہ داران کے خلاف کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسوخ کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے وزیر اعلیٰ :ن لیگ
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وسائل کا رخ گجرات اور منڈی بہاؤالدین کی طرف موڑ دیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ پرویز الہٰی کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور کچھ ارکان ادھر ادھر ہیں کئی ان سے متفق بھی نہیں۔