راولپنڈی: اسکیم تھری پھاٹک کے قریب نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری پھاٹک کے قریب 18 سالہ حمزہ نوید نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، نوجوان کا ساتھی موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہا تھا کہ اسی دوران نوجوان کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر ماردی۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ٹک ٹاکر کے دوسرے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق
”راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق“ ایک تبصرہ