ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق

Advertisement
Advertisement

کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور جان لے لی، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فلور ملز پر تعینات سیکورٹی گارڈ انور علی اپنی ہی گن چل جانے سے جاں بحق ہوگیا، گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی گن میں گولی لوڈ کی جو اچانک چل گئی، دوست موبائل سے ویڈیو بناتا رہا اور منع کرتا رہا کہ مت کرو تاہم اچانک گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ انور علی زمین پر گرگیا

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے ٹک ٹاکر کی حالت نازک

Advertisement

2 تبصرے “ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں