پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کر کے انہیں یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔ اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکا جائے۔
فرنچائزز نے مقامی کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار رہنے کو بھی کہا ہے اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز اسلام آباد میں ہی کرانا ہوں گے۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے بقیہ میچز مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں، ہوٹلوں اور گراؤنڈ اسٹاف کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی حتمی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز ہیں، جن میں کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، اور ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1، ایلیمینیٹر 2، اور فائنل میچ کھیلے جانے ہیں۔