cricketer sajid khan

ساجد خان نے ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو وسیم اکرم بھی حاصل نہ کر سکے۔

31 سالہ ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری راولپنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کی پہلی اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 128 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے 48 گیندوں پر 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے اسکور کو 344 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ساجد خان ٹیسٹ میچ کی پہلی/دوسری اننگز میں 6 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے اور 48 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان نے جنوری 1983 میں فیصل آباد ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 117 رنز بنانے کے بعد 98 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سعید اجمل نے 2013 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں 95 رنز کے عوض 7 وکٹیں لینے کے بعد بلے سے 49 رنز بھی بنائے تھے۔آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں 82 رنز سکور کرنے کے بعد 69 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں