کمپنی نے 9 ستمبر کو کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں نئی نسل کے فلیگ شپ ڈیوائس کی نقاب کشائی کی تصدیق کی ہے۔
ایپل روایتی طور پر ستمبر میں اپنے تازہ ترین آئی فون ورژن کی نقاب کشائی کرتا ہے۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے نئی جنریشن ایپل واچ متعارف کرانے کا بھی امکان ہے۔
فون بنانے والے دوسرے حریفوں کے برعکس، ایپل اپنے فونز میں پیش کردہ خصوصیات کے بارے میں معلومات کو خفیہ رکھتا ہے۔ نئے آئی فونز میں عام طور پر بہت سی خصوصیات شامل ہوتی ہیں، بشمول تیز چپس اور بہتر کیمرے۔ لیکن بلومبرگ کے فنانشل وائر کے مطابق آئی فون 16 کے ڈیزائن میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔