whatsapp

واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کئے گئے پیغام کو واپس ونڈو چیٹ پر لانے کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔ معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کرایا گیا مگر یہ تمام صارفین کیلئے نہیں تھا تاہم اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ پرانا میسج با آسانی ڈھونڈیں

واٹس ایپ کا نیا فیچر ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی فون کے تمام صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ عموماً صارفین کسی میسیج کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کر دیتے ہیں، جس سے پیغام صرف ان کے پاس سے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر دوسرے صارف تک پہنچ جاتا ہے۔

How To Know If Someone Blocked You On WhatsApp

اب ایسا نہیں ہوگا اور غلطی کا احساس ہونے پر ڈیلیٹ شدہ میسیج کیساتھ ان ڈو کا آپشن آئے گا، جسے دبانے سے ڈیلیٹ کیا گیا پیغام اسکرین پر واپس آجائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد انڈو کا آپشن صرف چند سیکنڈز کیلئے ہی موجود رہے گا، اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں