منڈی بہاؤالدین پھالیہ روڈ اور ست سرا چوک پر چھٹی کے وقت ٹریفک جام کا مسئلہ۔
پھالیہ روڈ/ست سرا چوک پر متعدد سکول و کالج موجود ہیں۔ آغاز اور چھٹی کے وقت یہاں پر شدید رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ پھالیہ روڈ پہ جہاں سکول موجود ہیں وہاں یو ٹرنز پر ٹریفک میں خلل آتا ہے۔ لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بندہ بچے کو سکول کے گیٹ کے بالکل سامنے اتارے اور پک کرے۔
اسی طرح ست سرا چوک پر چھٹی کے وقت شدید دباؤ ہوتا ہے۔ اگرچہ ہمارے ٹریفک والے بھائی جانفشانی سے کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں مگر کچھ ہمارا جلد بازی کا رویہ ان کی محنت پر پانی پھیر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ چوک کے ہر کونے پر دوکانوں کی تجاوزات بھی ٹریفک میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔ اس صورت حال میں شدید گرمی و حبس میں طالب علموں و دیگر مسافروں کو شدید کوفت اٹھانا پڑتی ہے۔
یہ عوامی اپیل ہے کہ اس چوک پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ اگر چوک پر ناجائز تجاوزات ٹریفک میں خلل ڈالتی ہیں تو ان کو ہٹایا جائے۔ مزید کی اس چوک پر سگنل بھی لگائے جائیں۔
سر خدارا 1 نذر پھالیہ تا ڈنگہ روڈ پر بھی ڈلوا دی جائے 3 سال پہلے نیا بنانے کے لیے توڑا گیا تھا گاؤں گاؤں کنکریٹ بھی ہو گئ گیڑا وغیرا ہو گیا تھا حکومت بدل گئی کام رک گیا پورا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مریض کو لے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں جاتی ایسی حالت ہے