dead body

منڈی بہاءالدین میں قتل و غارت، انتظامیہ کی غفلت اور الیکشن میں گہری دلچسپی

آج لیدھر میں بھی ایک جوان ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا .ضلعی انتظامیہ کی خواب غفلت اور الیکشنوں میں گہری دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے منڈی کراچی کی طرح ٹارگٹ کلر ضلع بن گیا ھے ۔۔العیاذ باللہ تعالی عزوجل ۔۔

اس پر بہت زبردست اور فوری ایکشن کی سخت ترین ضرورت ھے کہ ضلع کے مختلف اھم مقامات پر ناکے لگاکر چیکنگ کی جاے تاکہ غیر قانونی اسلحہ اور دھشت گردوں یعنی ٹارگٹ کلر گروپ کے گرد گھیرا تنگ کیا جاے اور ان کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے.

گوجرہ: چک نمبر 44 میں آج پھر 3 افراد کے قتل کی اطلاعات

منڈی کی ضلعی انتظامیہ بہت بے حس ھوچکی ھے اس کو کون بیدار کرے ۔ روز قیمتی جانوں کا ضیاع خاندانوں کے خاندان تباہ و برباد ھورھے ھیں ۔نامعلوم قاتلوں کی پکڑ دھکڑ کافی مشکل اور پھر اس قسم کے قتل کے بعد بے گناہ ناکردہ گناھوں کی لپیٹ میں آجاتے ھیں جس سے ماحول میں مزید کشیدگی اور شدید افراتفری اور بے چینی پائی جاتی ھے ۔

تحریر: ابو ھاشم

اپنا تبصرہ لکھیں