جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے
اب سحر جو آئے گی وہ سحر ہماری ہے
اہلیان میانوال رانجھا کی جانب سے سحرویلفئیر فاونڈیشن کو سرسبز میانوال رانجھا مہم کے تحت گاوں بھر میں مختلف جگہوں پر پودے لگانے کی کامیاب مہم پر مبارکباد
دنیا بھر میں جہاں گلوبل وارمنگ اک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اس میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے کئی ممالک اس کی لپیٹ میں آچکےہیں ، وہیں پہ پاکستان میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے
وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اپنے گردونواح کو سرسبزوشاداب بنا کر گلوبل وارمنگ کو مات دی جائے. اس عمل کے لیے جہاں حکوتی سطح پر اقدامات کیےجانے کی ضرورت ہے وہیں پہ میانوال رانجھا کی غیور عوام نے اپنے گاوں کو سرسبزوشاداب بنانے کی اپنی مدد آپ کے تحت ٹھان لی !
ماشاءاللہ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میانوال رانجھا کے 9 داروں اور 4 سکولوں میں 200 سے زائد پودے لگائے. میانوال رانجھا میں جہاں پودے لگانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے وہیں عوام الناس کی جانب سے سحرویلفئیرفاونڈیشن کے اس اقدام کو سراہاجارہاہے
اللّٰہ پاک تمام بھائیوں کی کاوش قبول فرمائے۔آمین