Tag: منڈی بہاؤالدین

  • منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    جہلم اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تاہم متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

    دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور کمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

    چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا سپیل آنے والا ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔

  • گجرات پولیس مقابلہ، ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مارے گئے

    گجرات پولیس مقابلہ، ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مارے گئے

    کھاریاں / منڈی روڈ، اتوالہ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک۔ ایک کا تعلق چک مموری ضلع منڈی بہاؤالدین اور دوسرے کا تعلق گلیانہ ضلع گجرات سے تھا۔ آپریشن گجرات پولیس نے سر انجام دیا۔

    گجرات کے معروف مقامی میڈیا اور مقامی افراد کے مطابق ان ڈاکوؤں نے کافی دنوں سے انت مچایا ہوا تھا۔ آج بھی 4 ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ راہگیروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اسی اثنا میں پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔

    پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ اس کی لاش بھی نہر سے مل گئی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین: کشتی الٹنے کے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    منڈی بہاؤالدین: کشتی الٹنے کے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    منڈی بہاؤالدین: منڈی بہاؤالدین ملکوال تھانہ نے کشتی الٹنے کے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔ منڈی بہاؤالدین واقعہ کا مقدمہ سگھر پور کے رہائشی رضوان حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق کشتی دریائے جہلم میں سگھرپورسے نور پور آرہی تھی۔ بیڑے میں پانی داخل ہونے سے کار دریائے جہلم میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے۔

    سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ڈوب گئے

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عظمت بی بی، شہناز بی بی، غیور، شاہ میر، رانا شہیر شامل ہیں۔ چپو بیڑا پر کار میں موجود فیملی سمیت سوار ہوئے۔ اس پر 25 سے 30 موٹر سائیکلیں لدی ہوئی تھیں۔

    مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    سگھرپور ندی کے کنارے ایک انجن اور دوسرا چپو والا بیڑا تھا۔ بدقسمت خاندان کے افراد کار سمیت چپو والے بیڑے پر سوار ہوئے. ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوسرے انجن والے بیڑے پر 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ حادثہ کشتیوں کے بیڑے میں حفاظتی جیکٹس اور لائف گارڈز کی کمی کے باعث پیش آیا۔

  • مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

    سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ڈوب گئے

  • منڈی بہاؤالدین میں فیلڈ ہسپتال فعال کر دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں فیلڈ ہسپتال فعال کر دیا گیا

    فیلڈ ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات حاصل کرنے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈ ہسپتالوں میں 3 ہزار 745 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ صوبے بھر میں 245 مریضوں کے لیب ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 139 مریضوں کے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور، مظفر گڑھ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ڈی جی خان، اٹک، بہاولپور میں فیلڈ ہسپتال عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ سرگودھا، حافظ آباد، ملتان، جھنگ، نارووال، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی فیلڈ ہسپتال کام کر رہے ہیں۔

    خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین، چکوال، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، خانیوال، لیہ، پاکپتن، سیالکوٹ اور وہاڑی میں بھی فیلڈ ہسپتال فعال کر دیے گئے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ تمام مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ سمیت طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی اور نقل و حرکت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کے گھروں تک مفت ادویات پہنچا کر اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

  • لیبیا کے سمندر میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی، منڈی بہاؤالدین کے 7 نوجوان جاں بحق

    لیبیا کے سمندر میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی، منڈی بہاؤالدین کے 7 نوجوان جاں بحق

    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی۔ منڈی بہاؤالدین کے 7 نوجوانوں سمیت کئی پاکستانی جاں بحق ہو گئے. کشتی پر 34 تارکین وطن سوار تھے۔

    غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تمام 34 افراد ڈوب گئے۔ منڈی بہاؤالدین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں منڈی بہاءالدین کے 7 نوجوان شامل ہیں جن میں پھالیہ محلہ امیر کا 20 سالہ اویس بھی شامل ہے۔

    پھالیہ: یورپ کی ڈنکی لگاتا ہوا نوجوان لیبیا میں ڈوب کر جاں بحق

    کشتی ڈوبنے کی خبر پر منڈی بہاؤالدین اور ملحقہ علاقوں میں کہرام مچ گیا۔ لوگ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اویس 15 ماہ قبل ایجنٹ کے ذریعے اٹلی جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔

    اویس سےہم سے آخری بار 3 ماہ قبل 4 فروری کو رابطہ ہوا تھا۔ اویس سمیت 7 نوجوانوں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے ہے۔

  • پنجاب کے 42 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

    پنجاب کے 42 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

    پنجاب حکومت نے 42 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفیکیشن جاری۔

    اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالواسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی تعینات کردیا گیا۔ فاروق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا تعینات کردیا گیا۔ سسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ محمد زوہیب شفیع کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور تعینات کردیا گیا.

    انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کردیا گیا۔ ظہیر الدین بابر کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل تعینات کردیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر الماس صبیع ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات کردیا گیا۔ اقراء مبین کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد تعینات کردیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔ محمد اظہر طارق کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کردیا گیا۔ محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کردیا گیا۔ فیاض فرید کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور تعینات کردیا گیا۔ محمد احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور تعینات کردیا گیا.

    عطیہ عنائیت مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی محمد عدیل خان کو اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ثناء کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ محمد عارف قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کردیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD حافظ آباد اشفاق رسول کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈ تعینات کردیا گیا۔ رومان خلیل کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD لاہور وجیہہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ندیم بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا.

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

    اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ غزالہ یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تعینات کردیا گیا۔ اقراء ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تعینات کردیا گیا۔ سعید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لاوا تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد تعینات کردیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات کردیا گیا۔ وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل سعد بن خالد کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD پاکپتن ہارون اختر کو اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل تعینات کردیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD چکوال بلال زبیر کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات تعینات کردیا گیا۔ ساحل رسول چیمہ کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ خضر ظہور کو اسسٹنٹ کمشنر گجر خان تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ تعینات کردیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیصل آباد عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا۔ رنگ زیب گواریہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی شمس الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ تعینات کردیا گیا.

  • لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

    لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ. نوٹیفیکیشن جاری.

    ضلع منڈی بہاءالدین میں 1 سال سے زائد عرصہ تک تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کو تبدیل کر کے لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کو منڈی بہاءالدین کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے.

    dpo mandi bahauddin

    سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا.ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا. بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا. کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا . ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ

    مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا. ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کورس پر روانہ . محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا. ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا. ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا.

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

  • اے ایس پی شہر بانو کا نکاح منڈی بہاؤالدین کے بزنس مین سید اشتر نقوی کے ساتھ ہوا

    اے ایس پی شہر بانو کا نکاح منڈی بہاؤالدین کے بزنس مین سید اشتر نقوی کے ساتھ ہوا

    منڈی بہاؤالدین: اے ایس پی شہر بانو کا نکاح منڈی بہاؤالدین کے بزنس مین سید اشتر نقوی ولد سید تحریم عباس علی شاہ المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، مالک رائل سوئس ہوٹل لاہور کے ساتھ 13 رجب کو ہوا۔

    ان کی تقریب دعوت ولیمہ رائل سوئس ہوٹل لاہور میں 28 اپریل اور منڈی بہاؤالدین میں 3 مئی کو منعقد ہوگی۔

  • ریڑکا بالا کا نوجوان آزاد کشمیر میں فائرنگ سے قتل

    ریڑکا بالا کا نوجوان آزاد کشمیر میں فائرنگ سے قتل

    منڈی بہاءالدین کا ایک اور نوجوان پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا.

    منڈی بہاؤالدین، ریڑکا بالا کا نوجوان رفاقت علی گوندل فائرنگ سے جاں بحق۔نوجوان کو میرپور آزاد کشمیر میں نشانہ بنایا گیا۔ وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

  • ایک کروڑ 62 لاکھ کی جعلی رجسٹری، لاہور ہائیکورٹ سے ملزم کی ضمانت منظور

    ایک کروڑ 62 لاکھ کی جعلی رجسٹری، لاہور ہائیکورٹ سے ملزم کی ضمانت منظور

    لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جعلی رجسٹری کیس کے ملزم کی پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔

    جسٹس طارق ندیم کے روبرو وکیل صفائی نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیئے۔ ملزم فیصل اقبال کے خلاف تھانہ منڈی بہاؤالدین میں فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • منڈی بہاؤالدین: قتل کا ملزم دبئی سے گرفتار

    منڈی بہاؤالدین: قتل کا ملزم دبئی سے گرفتار

    پنجاب پولیس نے قتل میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے 2022 میں ڈیرہ غازی خان میں دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم فیصل نے 2019 میں منڈی بہاؤالدین میں ایک شہری کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس دونوں ملزمان کو لے کر آج شام دبئی سے لاہور پہنچ جائے گی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 28 ہوگئی، اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر سے قریبی رابطہ یقینی بنا کر جتنے اشتہاری ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ ایجنسیاں