منڈی بہاؤالدین ۔شہری علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں پر مبینہ طور پر کیمیکل دودھ کا استعمال۔ پھالیہ روڈ اور جیل روڈ پر رات گئے تک کھلنے والے ہوٹل موت بانٹ رہے ہیں. شہریوں کی میڈیا سے بات چیت
منڈی بہاؤالدین ۔فوڈاتھارٹی کی خاموشی، چائے ہوٹلز کو کھلی چھٹی۔ کیمیکل ملے دودھ سے اور گندے کپ سے لوگ ہیپاٹائٹس جیسی بیماری میں مبتلا ہونے لگے. ہوٹل مالکان من مانے ریٹس پر چائے فروخت کررہے ہیں۔شہریوں کی میڈیا سےبات چیت
منڈی بہاؤالدین پنجاب فوڈ اتھارٹی صرف سرٹیفکیٹ بیچنے میں مصروف. ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹروں کا کوئی میڈیکل ریکارڈ نہیں.اکثر چاے والے رات کو کام اس لیے کرتے ہیں تاکہ انتظامیہ سے بچے رہے. ہوٹلوں کی چائے کی لیبارٹری کروائی جائے، ناقص چائے فروشوں کےخلاف کاررواٸی کی جائے۔شہریوں کا مطالبہ