Tag: منڈی بہاؤالدین

  • چک نمبر 20: گھر میں 2 افراد کی ہاتھ بندھی ہوئی لاشیں برآمد

    چک نمبر 20: گھر میں 2 افراد کی ہاتھ بندھی ہوئی لاشیں برآمد

    پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے گائوں چک نمبر 20 میں گھر سے 2 افراد کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول 80 سالہ محمد اشرف نامی شخص اپنے 70 سالہ ملازم کے ساتھ گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ دونوں مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

    جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

    ملک کے دوسرے شہروں کی طرح منڈی بہاوالدین میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینوں سے اظہار یکہجتی کے لیے مدنی مسجد سے بہت بڑی ریلی مرکزی رہنما جماعت اسلامی چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

    منڈی بہاوالدین میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی سیف اللہ ساہی رشید شاہد اور انعام خان لودھی ضلعی چیئرمین دیگر کی قیادت میں فلسطینیوں سے اظہار یکہجتی کے لیے مدنی مسجد سے غزہ القدوس ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پہنچی۔

    ریلی میں نوجوان، بچوں اور تاجروں سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور تمام امت مسلمہ کو اسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے فلسطین سے اظہار یکہجتی کا اسرائیل اور امریکہ کو واضح پیغام دینا ہوگا۔

    مقررین نے حکمرانوں سے جہاد کے اعلان کا مطالبہ بھی کیا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین سے اظہار یکہجتی اور اسرائیل امریکہ کے خلاف پینا فلیکس اور بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل امریکہ کی دوغلی پالیسی پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ اس موقع پر ریلی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

    ریلی احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی اور چاروں اطراف کے روڑ بلاک کر دیئے گئے۔ پولیس کے دستے چاق و چوبند کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے پریس کلب رجسٹرڈ کے باہر موجود ہیں

  • وزیر تعلیم کی ہدایت پر محمد ارسلان گوندل نمبردار کا امتحانی سنٹرز کا دورہ

    وزیر تعلیم کی ہدایت پر محمد ارسلان گوندل نمبردار کا امتحانی سنٹرز کا دورہ

    منڈی بہاﺅالدین: صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا سکندرحیات کی ہدایات کی روشنی میں خفیہ ٹیم کے ہیڈ محمد ارسلان گوندل جھولانہ نے منڈی بہاﺅالدین کے مختلف سکولوں کے امتحان سینٹرز کو چیک کیا۔

    اس موقع پر محمد ارسلان گوندل نمبردار نے کمرہ امتحان میں موجود طلبا کو چیک کیا اور دیگر انتظامات چیک کیے۔ سینٹرز میں موجود اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ارسلان گوندل نمبردار کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کی ہدیات کی روشنی میں نقل مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    ہم نے پنجاب میں تعلیم کا معیار کو بلند کرنے کا تہیہ کیا ہے اس سلسلہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

  • سی آئی اے نے 7 رکنی مویشی چور پکڑ لیا، 22 بھینیسں برآمد

    سی آئی اے نے 7 رکنی مویشی چور پکڑ لیا، 22 بھینیسں برآمد

    منڈی بہاؤالدین سی آئی اے پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی. 7رکنی گینگ کے 3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،22بھینسیں برآمد۔ ڈی ایس پی شہباز ہنجراکی میڈیا سے گفتگو

    منڈی بہاؤالدین ۔برآمد کئے گئے مویشیوں کی مالیت 50لاکھ روپے مالیت سے زائد ہے۔ملزمان بڑی مہارت سے ڈیروں سے مویشی چراکر لے جاتے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی گئی سپیشل ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کیا۔ڈی ایس پی شہباز ہنجرا

    منڈی بہاؤالدین ۔برآمد کے گئے مویشی انکے مالکان کے حوالے کردیے گئے ہیں۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈی ایس پی شہباز ہنجرا کی میڈیا سے بات چیت

  • منڈی بہائوالدین: نئے پرانے امیدوار میدان میں کود پڑے (راجہ محمد ایوب)

    منڈی بہائوالدین: نئے پرانے امیدوار میدان میں کود پڑے (راجہ محمد ایوب)

    منڈی بہاءالدین الیکشن 2024

    8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر مختلف جماعتوں کے 148 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں حلقہ این اے 68 سے 24، حلقہ این اے 69 سے 20، حلقہ پی پی 40 سے 20، حلقہ پی پی 41 سے 25، حلقہ پی پی 42 سے 21 اور حلقہ پی پی 43 سے 36 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مردم شماری کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کی کل آبادی 18 لاکھ 29 ہزار 486 ہے جبکہ ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 96 ہزار 197 ہے۔ این اے 68 میں ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 167 ہے جبکہ حلقہ این اے 69 میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 1 ہزار 901 ہے۔

    این اے 68 منڈی بہاءالدین-1

    حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین ون میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری انتخابی نشان ہوائی جہاز، مسلم لیگ ن کے چوہدری مشاہد رضا گجر انتخابی نشان شیر، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ انتخابی نشان حقہ، پیپلزپارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی انتخابی نشان ترازو، تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری محمد اکرم گوندل انتخابی نشان کرین انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری، مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا گجر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی اور تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری محمد اکرم گوندل اپنی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلا رہے ہیں. ن لیگ کے چوہدری مشاہد رضا گجر اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ ہے. جبکہ دونوں امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

    این اے 69 منڈی بہاءالدین-2

    حلقہ این اے 69 منڈی بہاؤالدین 2 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال انتخابی نشان شیر، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ کوثر خان بھٹی انتخابی نشان پیالہ، پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کے صالح محمد رانجھا انتخابی نشان ترازو اور آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل انتخابی نشان بوتل پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقے کے تمام امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال سابق ایم این اے تمام امیدواروں پر بھاری ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔

    پی پی 40 منڈی بہاءالدین-1

    حلقہ پی پی 40 منڈی بہاؤالدین ون میں مسلم لیگ ن کی محترمہ حمید وحیدالدین کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کی زرناب شیر ساہی کا انتخابی نشان پریشر ککر، آزاد امیدوار ارشد محمود ککو انتخابی نشان حقہ، پی پی پی کے زوہیب الحسن کا انتخابی نشان تیر، تحریک لبیک کے سید تسنیم حسین شاہ انتخابی نشان کرین، جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کے حسن عباس، آزاد امیدوار فاخرہ سلطان جنجوعہ انتخابی نشان ریکٹ میدان میں ہیں۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی حمیدہ وحید الدین، زرناب شیر ساہی اور ارشد محمود ککو اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین انتخابی دوڑ میں آگے ہیں۔

    پی پی 41 منڈی بہاءالدین-2

    حلقہ پی پی 41 منڈی بہاؤالدین 2 میں مسلم لیگ (ن) کے سید طارق یعقوب رضوی کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری کا انتخابی نشان پریشر ککر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ کا انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری کا انتخابی نشان تیر ہے۔ عبدالرؤف کا انتخابی نشان ترازو ہے۔ تحریک لبیک کے محسن رضا انتخابی نشان کرین، آزاد امیدوار چوہدری شکیل گلزار انتخابی نشان حقہ، آزاد امیدوار محمد طارق تارڑ انتخابی نشان مور میں سخت مقابلہ ہے۔ اس حلقے میں باسمہ ریاض چوہدری، سید طارق یعقوب رضوی، آصف بشیر بھاگٹ، چوہدری شکیل گلزار اور محمد طارق تارڑ اپنی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اپنی جیت کے لیے پر امید ہیں۔

    پی پی 42 منڈی بہاءالدین-3

    حلقہ پی پی 42 منڈی بہاؤالدین 3 میں مسلم لیگ (ن) کے خالد محمود رانجھا انتخابی نشان شیر، آزاد امیدوار سابق چیئرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری غلام حسین بوسال حقہ، تحریک انصاف لے حمایت یافتہ ساجد احمد خان بھٹی انتخابی نشان گدھا گاڑی اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ فخر عمر حیات لالیکا تیر کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے ظفر اقبال کرین، جماعت اسلامی کے محمد اعظم رانا ترازو اور آزاد امیدوار وسیم افضل چن بکری کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں۔

    پی پی 43 منڈی بہاءالدین-4

    صوبائی حلقہ پی پی 43 منڈی بہاؤ الدین فور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری اختر عباس بوسال امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری محمد نواز پنجوتھہ انتخابی نشان طوطا ، جماعت اسلامی کے زاہد عمران گوندل انتخابی نشان ترازو، تحریک لبیک کے شہزاد اللہ چٹھہ کرین، آزاد امیدوار وسیم افضل چن بوتل کے نشان پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ضلع منڈی بہاؤالدین میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے لیے امیدوار گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    8 فروری 2024 کا طلوع ہونے والا سورج کس امید اور کے لئے کامیابی لے کر آئے گا اس کا فیصلہ الیکشن کے دن ہی ہو گا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخ محمد اقبال نے شرکت کی۔ تمام امیدواران اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    تحریر
    راجہ محمد ایوب
    Raja Muhammad Ayyub

  • منڈی بہاؤالدین میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر

    منڈی بہاؤالدین میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر

    فیصل آباد: سورج مکھی کی کاشت کا موسم بہار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کے منصوبے کے تحت صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    محکمہ زراعت کے ترجمان نظام زرعی اطلاعات نے بتایا کہ ماہرین زراعت، سائنسدانوں، برآمد کنندگان، کسان تنظیموں کی مشاورت سے پنجاب کے اضلاع میں موسم بہار کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے پہلے حصے میں بہاولپور، رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں۔ جس میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری سے 31 جنوری تک مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسرے حصے میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، لودھراں، راجن پور اور بھکر شامل ہیں جہاں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 10 جنوری سے 10 فروری تک مقرر کیا گیا ہے۔ میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اورکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، نارووال، راولپنڈی، گجرات، چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے مناسب وقت پر کاشت کرنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دیر سے لگائے گئے سورج مکھی سے پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

  • ٹرانسپورٹرز نے منڈی بہاؤالدین سے لاہور کا کرایہ 1220 روپے کر دیا

    ٹرانسپورٹرز نے منڈی بہاؤالدین سے لاہور کا کرایہ 1220 روپے کر دیا

    ٹرانسپورٹرز نے منڈی بہاؤالدین سے لاہور کا کرایہ 1220 روپے کر دیا، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو شہریوں نے مسترد کر دیا44

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی بھی شہریوں کو ریلیف نہ دے سکی۔ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اصل کرایہ وصول نہیں کیا جا سکا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک سال میں کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب 100 روپے یا 200 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک اشیائے ضروریہ سستی نہیں ہوں گی کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

    دوسری جانب ٹرانسپورٹ مالکان نے نئے کرایوں کی لسٹ بنا کر آویزاں کر دی۔ جس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے کم کر کے 700 روپے، سیالکوٹ کا کرایہ 800 روپے سے کم ہو کر 750 روپے، لاہور سے منڈی بہاؤالدین کا کرایہ 1220 روپے اور سرگودھا کا کرایہ 1150 سے کم ہو کر 1100 روپے رہ گیا۔

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں قدرے کمی کر دی گئی ہے۔ لیکن عوام کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کو مجموعی طور پر کم کیا جائے۔

  • باپ کے سامنے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    باپ کے سامنے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے منڈی بہاؤالدین پہنچی تو لڑکے نے چھت پر جا کر خود کو گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حنان شیخ منڈی بہاؤالدین کے شہر گوڑھا محلہ کا رہائشی تھا اور مقتول کے ساتھ پڑھتا تھا۔ حنان اور مقتولہ دوست تھے۔ لڑکی نے رشتہ ختم کیا تو لڑکے نے اسے گولی مار دی۔

    منڈی بہاوالدین کا نوجوان سندھ میں فائرنگ سے قتل

    ملزم نے دو روز قبل الیکشن کمیشن کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیٹی کو قتل کیا تھا۔

  • ہیڈ فقیریاں: ڈاکو بیوپاری سے 28 لاکھ 85 ہزار روپے چھین کر فرار، پولیس

    ہیڈ فقیریاں: ڈاکو بیوپاری سے 28 لاکھ 85 ہزار روپے چھین کر فرار، پولیس

    منڈی بہاؤالدین: ہیڈ فقیریاں کے قریب دو ڈاکوؤں نے مویشی کے بیوپاری کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین: ڈاکو بیوپاری سے 28 لاکھ 85 ہزار روپے چھین کر فرار، پولیس

    منڈی بہاؤالدین: مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، پولیس

  • قیدیوں کو واپس منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جائے۔لواحقین

    قیدیوں کو واپس منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جائے۔لواحقین

    منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں بارش کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین جیل کے 733 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کر دیا تھا۔جیل میں قید لوگوں کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اب ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے۔

    عرصہ دراز سے تمام قیدی منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل میں ہی رہ رہے ہیں۔بارشیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکوال سے حافظ آباد ملاقات پر جانے کے لیے 4 گھنٹے،منڈی بہاؤالدین سے ساڑے تین گھنٹے اور پھالیہ سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔اور ہم مائیں،بہنیں اور بوڑھے والدین جب تک دھکے کھا کر اور خرچہ کر کے حافظ آباد پہنچتے ہیں تو ملاقات کا وقت ہی ختم ہو جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بارش کا پانی جیل میں‌جانے سے حوالاتی دوسرے اضلاع منتقل

    پہلے منڈی بہاؤالدین جیل سے ہفتہ میں ایک بار قیدیوں سے کال پر بات ہو جاتی تھی،اب کال کا سلسلہ بھی بند ہے۔ہم اپنے قید لوگوں کو کپڑے اور دیگر ضرورت کا سامان نہیں پہنچا پا رہے ہیں۔ہم ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے قیدیوں کے حافظ آباد جیل میں منقتل ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین سے معائنہ کرنے کے لیے جانے والے جج صاحبان کو بھی گھنٹوں سفر کرنا پڑتا ہے۔

    اس کے علاوہ تقریبا 550 قیدیوں کو روزانہ ملکوال،پھالیہ اور منڈی بہاؤالدین کی عدالتوں میں تاریخوں پر پیش کرنے کے لیے لایا اور لے جایا جاتا ہے۔جس پر حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے ڈیزل و ملازمین کے دیگر اخراجات کی مد میں اضافی خرچہ ہو رہا ہے۔قیدیوں کے لواحقین نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین سے پر زور اپیل کی ہے کہ تمام قیدیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین منتقل کیا جائے۔

  • بادشاہ پور کا نوجوان نہر میں‌ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    بادشاہ پور کا نوجوان نہر میں‌ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین، بادشاہ پور گاؤں کا نوجوان عادل اعجاز نہر میں ڈوب کر جاں بحق۔ بڑی نہروں، دریا کے کنارے رہنے والے علاقوں سے ڈوبنے کے افسوسناک واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں۔

    احتیاط کیجیئے۔ اپنے گھر والوں کو ہمیشہ کے دکھ میں مبتلا نا کریں۔ اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے آمین۔

  • منڈی بہاءالدین میں‌سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    منڈی بہاءالدین میں‌سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    پاکستان بھر کے شہری علاقوں میں جمعہ کو ہونے والی بارشوں نے سیلاب، بڑے پیمانے پر ٹریفک جام اور بجلی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔

    بالائی اور زیریں کیچمنٹ کے علاقوں میں نمایاں بارش نے بڑے دریاؤں کے بہاؤ میں بھی اضافہ کیا۔ چونکہ موجودہ گیلے سپیل میں مختلف شدت کی مزید بارشوں کی توقع ہے، ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے ملحقہ علاقوں میں بڑے دریاؤں، ان کی معاون ندیوں اور پہاڑی ندی نالوں میں نمایاں سیلاب آنے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مزید 2 روز مون سون کی بارشیں جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے

    گزشتہ روز چکوال میں 93 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ منڈی بہاؤالدین 80، سرگودھا 31، حافظ آباد 29، لاہور (قرطبہ چوک 28، اقبال ٹاؤن 18، گلشن راوی 17، لکشمی چوک اور سمن آباد 16 چوک، چوک ناخدا 15، فرخ آباد 09، ایئر پورٹ 06، شاہ پور 06، شاہ پور 03، خانیوال 11، جھنگ 06، راولپنڈی (کچہری 05)، گوجرانوالہ 04، لیہ، قصور اور منگلا 03، اسلام آباد (ایئرپورٹ 06، بوکرہ 02، سید پور، گولڑہ 01) اور جہلم میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح بدین 56، تھرپارکر (اسلام کوٹ 10، چھاچھرو 02)، سکرنڈ 06، مٹھی 04، میرپور خاص 03، چھور 02، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور کراچی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 50، دیر 32، پتن 23، مالم جبہ 18، کاکول 11، سیدو شریف 03 اور چراٹ 01۔

    کشمیر: مظفر آباد (سٹی 36، ایئرپورٹ 30)، گڑھی دوپٹہ 13 اور راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان: بگروٹ 06، استور 03، سکردو 02 اور بونجی 01 جبکہ بلوچستان: قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔