بیگم کوثر پروین کی قیادت میں کارکنوں کا بڑا قافلہ منڈی بہاؤالدین سے تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے پہنچا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر گجرات سے اپنی ہمشیرہ بیگم ثمیرہ الٰہی، بھانجی باسمہ ریاض چودھری اور منڈی بہاؤالدین سے بیگم کوثر پروین کی قیادت میں کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچا
کارکنوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی کی تصاویر تھیں۔ مین روڈ سے بیگم سمیرا الٰہی اور بسمہ چوہدری کارکنوں کے ہمراہ پیدل جلسہ گاہ پہنچیں۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر بیگم سمیرا الٰہی اور بسمہ چوہدری اجلاس کے اختتام تک مرکزی قیادت کے ہمراہ کنٹینر پر موجود رہیں۔
ان کی آمد پر سٹیج سیکرٹری عثمان سعید بسرا نے چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں نعرے لگائے جس پر بیگم سمیرا الٰہی نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور شکریہ ادا کیا۔