ضلع منڈی بہائوالدین کا ایک اور اعزاز. مکھناوالی کا 24 سالہ نوجوان سید علی نقی حسن کاظمی بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس تعینات
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 دسمبر 2022) منڈی بہاءالدین کے نوجوان کا اعزاز. سید علی نقی حسن کاظمی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مقابلے کا امتحان پاس کر کے بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس اپنی جگہ بنا لی.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کا ایک اور اعزاز، 3 پولیس افسران کی گریڈ 19 میں ترقی
24 سالہ نوجوان سید علی نقی حسن کاظمی ولد سید شاہ نواز طاہر کا تعلق ضلع منڈی بہاءالدین کے گائوں مکھناوالی سے ہے. سید علی نقی حسن کاظمی نے ابتدائی تعلیم آبائی سے حاصل کی جبکہ ایل ایل بی کا امتحان پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے پاس کیا.
سید علی نقی حسن کاظمی نے ایم.فل پولیٹیکل سائنس کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے کی اور ابھی پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مقابلے کا امتحان دے کر کامیابی سمیٹی.