mandi bahauddin news today

منڈی بہاوالدین میں سورج مکھی کی کاشت 15 جنوری تا 15 فروری 2023 تک ہوگی

محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری کر دیا. ضلع منڈی بہاوالدین میں سورج مکھی کی کاشت 15 جنوری تا 15 فروری 2023 تک ہوگی

فیصل آباد (یو این پی) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق سورج مکھی کی کا شت کیلئے پنجاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پہلے حصے میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سورج مکھی کی کاشت 20 دسمبر سے 31جنوری2023 جبکہ دوسرے مرحلے میں بہاول پور،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،لیہ، لودھراں، راجن پور،بھکر،وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں:کماد کی پیداوار میں اضافہ، منڈی بہاءالدین کے کاشتکاروں سے 4 جنوری تک درخواستیں طلب

ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم تا 31جنوری2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کی کاشت کے تیسرے مرحلے میںمیاں والی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ، ساہی وال، اورکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاﺅالدین،قصور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت15جنوری تا15 فروری2023 تک مقرر کیا گیا ہے.

سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگاﺅ والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2تا اڑھائی کلوگرام رکھیں، سورج مکھی کی موزوں اقسام میں ہائی سن- 33،ٹی- 40318 اور اگورا- 4 شامل ہیں، سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تیلدار اجناس کا زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے سورج مکھی کی کاشت پر5000 روپے فی ایکڑ کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں