الائیڈ سکول پاہڑیانوالی کی ملکی سطح پرمنعقدہ ادبی مقابلہ جات میں انگلش تقاریر میں دوسری پوزیشن. چناب کیمپس پاہڑیانوالی کا بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ پروفیسر اظہر اقبال
پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) پاکستان لیول پرمنعقدہ ادبی مقابلہ جات میں انگلش تقاریر میں الائیڈ سکول چناب کیمپس پاہڑیانوالی کی ہونہار طالبہ عشمل حسن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس سے قبل ضلع لیول،کلسٹر لیول اور ریجنل لیول پر بھی الائیڈ سکول کے طلباء و طالبات نے تمام مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: الائیڈ سکول پاہڑیانوالی نے منڈی بہاؤ الدین کے بعد ریجنل لیول پر بھی میدان مار لیا
اس موقع پر پروفیسر اظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں بتایا کے الائیڈ سکول اڈا پاہڑیانوالی بچوں کی نصابی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور بچوں کو ملکی اور غیر ملکی ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے لیئے پلیٹ فارم اور مواقع فراہم کر رہا ہے۔ سکو ل ہذ ا کے بچوں نے تمام مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ الائیڈ سکول اڈا پاہڑیانوالی کے بچے ہر محاذ پر سب سے آگے ہیں اور تمام صوبوں کے بچوں سے جیت کر ملکی سطح پر اپنے علاقہ کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
قبل ازیں ادارہ ہذا کے طلباء و طالبات پاکستان لیول پر تعلیم کے میدان میں 2گولڈ میڈلز اور ادبی میدان میں 1گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرزپروفیسر سید رخسار حسین، مسزڈاکٹراکمل حسین اور سید عادل عباس کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے پروفیسر اظہر اقبال کو ادارہ کی اس شاندار کاوش اورکامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
سکول ڈائریکٹر نے سکول انتظامیہ بالخصوص ٹیچر نرگس بانو اور سیدہ ہاجرہ کوبچوں کو شاندار تیاری کروانے پر خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان کیا اور مبارک باد پیش کی اس کے علاوہ تمام اساتذہ کی بھی تعریف کی۔ بوائز کیمپس کے پرنسپل غلام رسول صاحب نے بھی تمام اساتذہ اور بچوں کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہر اسکول کے اساتذہ کے سر ہے جو دن رات بچوں کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہیں۔