allied school pahrianwali

الائیڈ سکول پاہڑیانوالی نے منڈی بہاؤ الدین کے بعد ریجنل لیول پر بھی میدان مار لیا

الائیڈ سکول اڈا پاہڑیانوالی نے منڈی بہاؤ الدین کے بعد ریجنل لیول پر بھی میدان مار لیا۔ ریجنل لیول پر منعقدہ بین الا ضلاعی ادبی مقابلہ جات میں الائیڈ سکول اڈا پاہڑیانوالی کے طلباء و طالبات نے تمام مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

پاہڑیانوالی (احسان نازشِ سے) سکول اساتذہ اور بچوں کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔ سکول کی پرنسپل مس نرگس بانو اور وائس پرنسپل مس سیدہ ہاجرہ نے بچوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بوائز کیمپس کے پرنسپل غلام رسول کی تمام اساتذہ اور بچوں کی خصوصی مبارک باد۔

انگریزی تقاریر، اشمل حسن اول، اردو تقاریر، مبرا شہزاد اول پوزیشن، 12 سال سے کم عمر بچوں کے مقابلوں میں، عندلیب تیسرے نمبر پر رہی۔ دو مقابلے کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں جن میں ادارہ ہذا کے طلباء کامیابی کے لئے پر امید ہیں اور منتظر ہیں۔

اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر پروفیسر اظہر اقبال نے کہا کہ چناب کیمپس نہ صرف بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے بلکہ ان کی نصابی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنے کے ہر لحاظ سے مقامی اور قومی سطح پر پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔ جس کے لئے تمام اخراجات ادارہ ہذا اپنے پاس سے برداشت کرتا ہے۔

اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیر مین پروفیسر سید رخسار حسین، سید عادل عباس اور مسز شازیہ اکمل نے بھی اس شاندار کامیابی پر تمام اساتذہ، بچوں اور ان کے والدین کو مبارک دی۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کامیابی کا یہ سفر انشاءاللہ جاری و ساری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں