dpo mandi bahauddin wasemm riaz khan

ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کا تبادلہ منڈی بہاءالدین سے چکوال بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کر دیا گیا. ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے بطور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی پی او وسیم ریاض خان کا تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ. ڈی پی او نے تھانہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے کہا کہ وہ مظلوموں کو ان کا حق دلانے کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں۔ میرٹ کی پالیسی کو مقدم رکھیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین منڈی بہاءالدین میں 5 ماہ تک بطور ڈی پی او تعینات رہے. اور آج یکم نومبر کو انکاد تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کر دیا گیا جبکہ انکی جگہ ایس ایس پی وسیم خان کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعینات کر دیا گیا ہے.

اس سے پہلے وسیم ریاض خان اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی اوپنجاب لاہورتعینات تھے. آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 4 اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

احمد محی الدین کی بائیوگرافی پڑھیں

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو ڈی پی او چکوال،اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی اوپنجاب لاہور وسیم ریاض کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین،ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور علی وسیم کو ڈی پی او لیہ،ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن صدرلاہور شہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر،

ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور،ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ بلال محمود سلہری کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی اوپنجاب لاہور جبکہ ڈی پی او لیہ اسد الرحمن کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور تعینات کردیا گیاہے جبکہ ایکس پاکستان تعطیلات پر جانے کیلئے ڈی پی او بھکر محمد عبد اللہ لک کوسنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں