ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، ڈی او فاریسٹ رانا محمد اکرم، سی او ضلع کونسل، تینوں تحصیلوں کے سی اوایم سیز اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 31اکتوبر 2024) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ماحول سے فضائی آلودگی ختم کرنے کیلئے ہم سب نے مل کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی منڈی کو میونسپل کمیٹی میں پودوں کی نرسری قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 10نومبر تک شہر کی گرین بیلٹس پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے تا کہ ماحول کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے نجات پاسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنے گلی، محلوں اور کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی نگہداشت کیلئے شجرکاری کی اہمیت اور افادیت سے دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔
Leave a Reply