drugs

ایس ایچ او پھالیہ نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا نے تعینات ہوتے ہی پھالیہ کو کرائم فری بنانے کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے منشیات فروشوں اور چوری ڈکیتی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔

منڈی بہاؤالدین (حاجی مظہر اقبال گوندل) محمد آصف رانجھا ایس ایچ او تھانہ پھالیہ نے مخبر خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش ارسلان ارشد کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ محمد آصف رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پھالیہ سے منشیات فروشوں اور چوروں ڈکیتیوں کو نکیل ڈالنا میری اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں