منڈی بہاوالدین اوورسیز فورم کی جانب سے 20 اجتماعی شادیوں کی تقریب چیئرمین چوہدری شاہد رضا رانجھا، وائس چیئرمین دیوان غلام مصطفی کی جانب سے دلہنوں کو جہیز اور سلامی دیکر رخصت کیا گیا، دولہے بینڈ باجوں سے باراتیں لیکر پہنچے اور دلہنوں کو بیاہ کر لے گئے
منڈی بہاوالدین پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے 21 ویں 20 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، دولہے بینڈ باجوں کے ساتھ باراتیں لیکر مقامی میرج ہال پہنچے.
بھکھی شریف میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں چوہدری محمد ارشد گوندل امریکہ، عمران شہزاد گوندل جرمنی، مرزا محمد اسلم نوید سپین ،چوہدری افتخار احمد تارڑ جاپان ،چوہدری بلال حسن تارڑ جاپان ،چوہدری عبدالرحمن تارڑ جاپان ، چوہدری نذیر احمد گوندل ڈنمارک، سمیت مختلف ممالک سے آئے اوورسیز اور دلہا دلہنوں کے عزیزواقارب نے شرکت کی.
سماجی رہنما شاہد رضا رانجھا اور فلک شیر رانجھا نے دلہنوں کو سلامی اور جہیز دیکر رخصت کر دیا، شاہد رضا رانجھا کا کہنا تھا کہ اب تک 300 سے زائد مستحق افراد کی اجتماعی شادیوں کروائی گئی ہیں اور یہ نیکی اور بھلائی کا مشن اوورسیز پاکستانیوں کے مالی تعاون سے جاری رکھیں گے
Leave a Reply