Tag: SHO Phalia

  • ایس ایچ او پھالیہ نے دوران تلاشی ملزمان سے اسلحہ اور شراب برآمد کر لی

    ایس ایچ او پھالیہ نے دوران تلاشی ملزمان سے اسلحہ اور شراب برآمد کر لی

    پھالیہ (نامہ نگار) تھانہ پھالیہ پولیس نے منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی۔

    پولیس نے علمدار حسین سکنہ چھنی جوائے شاہ کو منشیات سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مخبر کی اطلاع پر نہر پھالیہ کے قریب کٹھیالہ شیخاں پل پر کارروائی کرتے ہوئے پھالیہ شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کرنے والے عزیز احمد سکنہ سیرے کی کار کے ٹرنک سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

    ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او ماڈل تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید رضا صفدر کاظمی کی ہدایات کے مطابق ہم نے علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بلا تفریق ایسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے بند کیا جا رہا ہے۔

  • ایس ایچ او پھالیہ نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    ایس ایچ او پھالیہ نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا نے تعینات ہوتے ہی پھالیہ کو کرائم فری بنانے کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے منشیات فروشوں اور چوری ڈکیتی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین (حاجی مظہر اقبال گوندل) محمد آصف رانجھا ایس ایچ او تھانہ پھالیہ نے مخبر خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش ارسلان ارشد کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی ہے۔

    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ محمد آصف رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پھالیہ سے منشیات فروشوں اور چوروں ڈکیتیوں کو نکیل ڈالنا میری اولین ترجیح ہے۔

  • پھالیہ پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا

    پھالیہ پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا

    ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا ہمراہ اپنی ٹیم بچھڑوں کو آپس میں ملانے کا سلسلہ جاری، چند روز سے گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق ناتاشہ دختر اشفاق احمد ساکن دھریکاں جو کچھ دن پہلے لاپتہ ہو گئی تھی ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ نے ناتاشہ کو تلاش کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جہنوں نے دن رات محنت کر کے ناتاشہ دختر اشفاق احمد ساکن دھریکاں کو تلاش کر کے آج ان کے بھائی اور والدہ کے حوالے کر دیا.

    ناتاشہ اور اس کے بھائی کی پھالیہ پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ آپ نے ہماری بچھڑی بیٹی کو تلاش کر کے ہم سے ملا دیا اور اس موقع ناتاشہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ بہت ہی اچھے اور اعلی اخلاق کے مالک ہیں کیونکہ ان کو ملنے کے لیے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں پڑی.

    انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ اور انکی ٹیم کو اللہ پاک دن دگنی ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین کے شکر گزار ہیں جہنوں نے تھانہ پھالیہ ماڈل کو ایک دلیر خوش اخلاق اور فرض شناس آفیسر مقرر کیا جو کہ اپنے کام کو بہترین طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں