ماہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے۔ شب معراج کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ماہ رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ ملک کے کئی حصوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا، اجلاس میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔
ہلال کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئیں۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم رجب آج بروز جمعرات 2 جنوری کو ہو گی۔ 27 رجب یا شب معراج 28 جنوری بروز منگل کو منائی جائے گی۔
معراج کی رات 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات یا پیر اور منگل کی درمیانی رات ہوگی۔ واضح رہے کہ ماہ رجب کے آغاز کے ساتھ ہی رمضان المبارک کی آمد میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایسٹرانومیکل سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی ہے۔