چینی کا 50 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو گیا، چینی کی فی کلو قیمت 6 روپے اضافے سے 6،750 روپے تک پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 135 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب نئے سال کے آغاز سے قبل عوام کو مہنگائی کے مزید تحفے دیے گئے ہیں۔ شہباز شریف حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا نیا ’’تحفہ‘‘ دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2025 سے 15 جنوری 2025 تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔ M1، M3، M4، M5، M14 اور E35 پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر گاڑیوں سے 60 روپے، ویگنوں سے 100 روپے اور بسوں سے 200 روپے اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
2 اور 3 ایکسل والے ٹرکوں سے 250 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 500 روپے اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹول ٹیکس نئی شرح پر 5 جنوری 2025 سے وصول کیا جائے گا۔