وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عوام کی سفری مشکلات میں کمی کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جب کہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔
وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے جدید مانیٹرنگ آلات نصب کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادارے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ریلوے کے انفراسٹرکچر کو مزید جدید اور موثر بنانے کے لیے ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور تین روز قبل انہیں وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا تھا۔
Leave a Reply