university of gujrat sub campus mandi bahauddin

پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات نے منڈی بہاؤالدین کیمپس کا دورہ کیا

پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق وائس چانسلر جامعہ گجرات نے منڈی بہاؤالدین سب کیمپس کے دورہ پر نئے تعلیمی سیشن کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے، نئے طلبہ کو خوش آمدید کیا اور تمام طلبا و طالبات کو اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ کے ساتھ ساتھ اپنے والدین، اساتذہ کے احترم اور ادب کی تلقین کی اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار اور شخصیت کو مثبت اقدار کا مثالی نمونہ بنائیں

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات نے منڈی بہاؤالدین سب کیمپس کا ایک روزہ دورہ کیا۔ کیمپس آمد پر ڈائریکٹر کیمپس میاں ظہیرالدین بابر نے ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ وائس چانسلر کا استقبال کیا۔ آمد کے فورا بعدوائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے پراجیکٹ کے تحت منڈی بہاؤالدین سب کیمپس میں بننے والے سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق وائس چانسلر کے ہمراہ اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس میاں ظہیرالدین بابر، کرنل ریٹائرڈ عطاء الرحمان پرنسپل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج،ڈائریکٹر آئی ٹی سروسز یونیورسٹی آف گجرات زاہد رضا، فوکل پرسن سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ حسن انور، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس بھی موجود تھے۔ سمارٹ کلاس روم کے کوآرڈینیٹر محمد ابرار نے طلبہ کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیزکے استعمال کے مواقع کے حوالے سے سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی.

پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق اور دیگر شرکاء نے سمارٹ کلاس روم میں موجودجدید ترین سہولیات کے ذریعے یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس گجرات میں موجودڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا سے دو طرفہ ویڈیولنک پر آمنے سامنے تبادلہ خیالات کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے طلبہ کو ایڈوانس ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔

بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے نئے تعلیمی سیشن کے افتتاح اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے منعقدہ ویلکم فنکشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس سیشن کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن ِ حکیم سے ہوا اور طلبہ نے انفرادی اور گروپس میں مختلف آیٹمز پیش کرتے ہوئے شاندا ر پرفارمنسز پیش کیں۔ وائس چانسلر اور دیگر مہمانوں نے شاندار کارکردگی پرطلبہ کو دل کھول کر داد دی۔

ڈائریکٹر کیمپس میاں ظہیرالدین بابر نے اس موقع پر خطبہ ء استقبالیہ پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر کی کیمپس آمد پر انکا شکریہ ادا کیا، وائس چانسلر نے ٹرانسپورٹ سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک نئی سٹوڈنٹ بس کی فراہمی کا اعلان کیا وائس چانسلر نے زاہد رضا ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یونیورسٹی آف گجرات، حسن انور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر اور سب کیمپس کے فیکلٹی اراکین حنان بٹ، مس نایاب، ڈاکٹر بشریٰ، خالدمحمود، اور اویس احمد ا ور طلبہ جنہوں نے اس پر وقار تقریب کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور محنت کی انہیں شیلڈز سے نوازا۔

اپنے دورہ کے اختتام سے قبل وائس چانسلر نے فیکلٹی اور سٹاف کے اجلاس کی صدارت کے دوران انہیں اپنی زندگی کے انمول تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے پیہم محنت اور میرٹ پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں