رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود پیش نہ کرنے پر تحریک استحقاق جمع

سابق سپیکر اسد قیصر نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن، آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی پی او گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی گئی۔

پرنسپل سیکرٹری سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی۔ سول ایوی ایشن کی قائمہ کمیٹی کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرادی گئی۔

عدالت نے حاجی امتیاز احمد کی پیشی پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی

اسپیکر قومی اسمبلی اور ایوی ایشن کمیٹی کے پروڈکشن آرڈرز کے باوجود حاجی امتیاز کو پیش نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں