عدالت نے حاجی امتیاز احمد کی پیشی پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی

ملک اشرف: منڈی بہاؤالدین سے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی بازیابی کا معاملہ۔ عدالت نے حاجی امتیاز احمد کی پیشی پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو جیل سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ، سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے خادم قیصر، اشتیاق اے خان اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حاجی امتیاز احمد کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایم این اے حاجی امتیاز احمد ملتان ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ کیا رپورٹ آ گئی ہے؟ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہاں جی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا رپورٹ کیا ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بازیابی کا حکم ہے۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ ہے۔

وکیل اشتیاق خان نے کہا کہ حاجی امتیاز احمد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔ حاجی امتیاز احمد کو عدالت جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں