منڈی بہاؤالدین: ریجنل پولیس آفیسر گجرات کا نوٹس. حوالات میں بند اٹھارہ سالہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس ملازم گرفتار.
مندی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 3 دسمبر 2022) ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر اختر عباس کا بہترین اقدام. حوالات میں بند چوری کے ملزم کیساتھ پولیس ملازم کی مبینہ زیادتی. آر پی او کے حکم پر تھانہ پھالیہ کے محرر کیخلاف مقدمہ درج. حوالات میں چوری کے ملزم سےزیادتی کرنےوالا پولیس کانسٹیبل حسنین متہ گرفتار .
یہ بھی پڑھیں: قادرآباد: ملزمان نے معصوم بچے کو بیٹھک میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ایف آئی آر کے مطابق 18 سالہ ملزم عدیل حسن کیساتھ دوران حراست مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا گیا. ریکارڈکے مطابق 18 سالہ عدیل حسن تین ساتھیوں سمیت بجلی موٹر چوری کے مقدمہ میں تھانہ پھالیہ بند تھا ، آرپی او گجرات ڈاکٹراخترعباس نے زیادتی ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کانسٹیبل کو حوالات میں بند کروا دیا