Hakim Mall Mandi Bahauddin

حاکم مال منڈی بہاءالدین کو سیل کر دیا گیا

منڈی بہاؤالدین: بلدیہ کی علی الصبح بڑی کاروائی۔ شہر کا سب سے بڑا اور مصروف ترین شاپنگ مال حاکم مال کو سیل کر دیا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 3 دسمبر 2022) تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی نے منڈی بہاءالدین سے سب سے بڑے حاکم مال کو سیل کر دیا. ابتدائی معلومات کے مطابق حاکم مال کے ذمہ کنورزن ٹیکس عرصہ تقریباً 12 سال سے واجب الادا تھا. جس کے خلاف حاکم مال انتظامیہ نے عدالت میں کیس کر رکھا تھا.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی نے حاکم مال کے سامنے سیلاب زدگان کیلئے فلڈ کیمپ لگا دیا

اس وقت ٹیکس کی رقم تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی تھی۔ جبکہ اب عدالت نے ٹیکس جمع کروانے کا حکم صادر کیا ہے جس کی موجودہ مالیت دس کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ عدم ادائیگی پر محکمہ بلدیہ نے حاکم مال کو علی الصبح سیل کردیا جس سے مال میں کام کرنے والے افراد پریشان دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ حاکم ضلع منڈی بہاءالدین کا سب سے بڑا شاپنگ مال ہے جہاں پر سینکڑوں دکانیں،سٹورز، برانڈ وغیرہ ہیں اور ہزاروں کے تعداد میں خریدار یہاں پر شاپنگ کرنے آتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں