muhammad khan bhatti

کرپشن کا الزام، پرویز الہیٰ کا فرنٹ مین محمد خان بھٹی بلوچستان میں گرفتار

پنجاب کے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ مین محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ملزم کو کوئٹہ سے لاہور لانے کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ محمد خان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے خلاف فرانس میں مظاہرہ

گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ محمد خان بھٹی کا تعلق پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین سے ہے اور وہ گجرات کے چوہدریوں کے بہت خاص آدمی سمجھتے جاتے ہیں۔

محمد خان بھٹی کی بائیوگرافی پڑھیں

انہوں نے نوے کی دہائی میں پنجاب اسمبلی میں 14ویں گریڈ سے ملازمت کا آغاز کیا۔ جب چوہدری پرویز الٰہی سال 2002 میں وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو محمد خان بھٹی کو کچھ ہی عرصے بعد سیکریٹری اسمبلی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ عام طور پر یہ عہدہ 20ویں یا 21ویں گریڈ کے افسر کو ملتا ہے۔ ان کے مخالفین کا الزام ہے کہ محمد خان بھٹی کو آؤٹ آف ٹرن پروموٹ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں