محکمہ جیل خانہ جات کے 9 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کورس کے لیے روانہ ہو گئے۔ کورس میں شریک افسران کی جگہ دیگر افسران کو اضافی چارج دے دیا گیا۔
لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ وومن جیل ملتان ریحانہ عندلیب کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وومن ایگزیکٹو ملتان جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ محمد مصب بلال کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ عمران اشرف کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال ،
پنجاب کے جیل خانہ جات میں افسران کے تبادلے کر دئیے گئے
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو شہزاد احمد کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سبطین رضا کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل محمد قمر السلام کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال،
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو فرحان احسان کو سپرنٹنڈنٹ راجن پور،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو افضال احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا اضافی چارج مل گیا۔