ملکوال : ماں نے زہر دے کر بچوں کی بھوک ہمیشہ کیلئے ختم کردی. ممتا ہی مجرم ٹھہری، پولیس نے گرفتار کر لیا لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سگی ماں ںے اپنے ہی جگر کے ٹکڑوں کو زہر دے دیا۔ فیصل آباد میں محنت مزدوری کی تلاش میں گئے شوہر منڈی بہاؤالدین چک رائب کے رہائشی تو قیر احمد کی بیوی مہوش نے گھر میں بجلی راشن نا ہونے کی وجہ سے فون پر شوہر سے جھگڑا کیا کہ خرچہ بھیجو دس ہزار روپے بجلی بل آیا ہے.
نوجوان نے تلخ کلامی پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
واپڈا والے بجلی میٹر اتار کرلے گئے ساری ساری رات بچے گرمی میں روتے ہیں۔ دو دن سے گھر میں آتا تک نہیں ہے۔ بچے بھوکے ہیں، میں انہیں بھوکا نہیں دیکھ سکتی ہوں۔ تم بس جیسے بھی کرو پیسے بھیجو۔ شوہر نے کہا ابھی مجھے کام نہیں ملا جیسے ہی کام ملے گا میں پیسے بھیج دونگا۔
جس پر ماں نے اپنے تین بیٹیوں سات سالہ سفیان احمد، پانچ سالہ سبحان احمد اور دس سالہ محمد اویس کو پانی کے ساتھ زہر لی گولیاں کھلا دیں۔ جنہیں حالت غیر ہونے پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا۔