منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار) سپیرئیر کالج کے زیراہتمام میگا ایونٹ کا انعقاد، طلبہ کے مابین سٹیج پرفارمنسز کے دلچسپ مقابلے، فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے سپیرئیر کالج کے کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیراہتمام میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں نے پنجابی ثقافت، بھنگڑا، غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کے نقصانات، معاشرہ کے مختلف رنگوں سے متعلق خاکے پیش کئے، طالبات نے سماجی برائیوں کی بھرپور عکاسی کی اور نسل نو کو اپنی روایات، تہذیب سے جُڑے رہنے کا درس دیا جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔
سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں سپیرئیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریاض، پروجیکٹ ڈائریکٹر حامد یوسف خان، پروجیکٹ مینیجر میاں محمد عرفان، ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیم مغل، ڈائریکٹر سپیرئیر کالج منڈی بہاؤالدین ذاکر حسین، پرنسپل سپیرئیر گروپ آف کالجز منڈی بہاؤالدین محمد حفیظ ملک، پرنسپل سپیرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز محمد حفیظ شیخ، پرنسپل سیرئیر کالج منگھووال سید کاشف رضا، پرنسپل سپیرئیر کالج پھالیہ عدیل شہزاد، وائس پرنسپل سپیرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی کیمپس عبدالفاروق ڈائریکٹر بریکو انٹرنشینل حسنین تارڑ سمیت دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی.
مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں جبکہ تقریب کے آخر میں کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا.