ایم این اے حاجی امتیاز احمد ملتان ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی برائے حلقہ این اے 85حاجی امتیاز احمد کو ملتان ایئرپورٹ سے قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا

منڈی بہاؤالدین سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امتیاز احمد کو ملتان ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ وہ ملتان ایئرپورٹ سے قطر فرار ہو رہے تھے۔

سپیکر اسمبلی کا ایم این اے چوہدری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ایم این اے امتیاز احمد کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن گوجرانولہ کو مطلوب ہیں۔ انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ملک سے باہر نہ جائیں۔ ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے قطر فرار ہو رہے تھے کہ ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں