سپیکر اسمبلی کا ایم این اے چوہدری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ الجھ گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مفرور قرار دیے جانے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا جواب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ حاجی امتیاز پولیس کی حراست میں نہیں بلکہ مفرور ہیں۔ عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے انہیں پولیس کی گرفت سے آزاد کرایا اور فرار ہو گئے۔

گوجرانوالہ اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ، ملزمان ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو چھڑوا کر فرار

سپیکر آفس کا موقف ہے کہ جب ایم این اے پولیس یا کسی ایجنسی کی تحویل میں نہیں تو پروڈکشن آرڈر کیسے جاری کریں۔ مفرور ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جا سکتے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی امتیاز کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعظم نے ان کی گرفتاری کے معاملے کو دیکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں