dpo mandi bahauddin

ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے پر ڈی پی او کو خراج تحسین: معیز اللہ دیوان

منڈی بہاؤالدین (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو ضلع بھر میں امن و امان کے قیام میں بھر پور کردار ادا کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معیزاللہ دیوان

پریذیڈنٹ مرکزی انجمن تاجران و دکاندران منڈی بہاؤالدین معیزاللہ دیوان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی جانب سے ڈی پی او آفس سمیت ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈاؤن اور کھلی کچہری کے انعقاد سے نہ صرف قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی ہو رہی ہے بلکہ بے شمار قانون شکن اور جرائم پیشہ افراد ضلع چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معیزاللہ دیوان نے کہا کہ ڈی پی او احمد محی الدین کی جانب سے ضلع بھر میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل کو حل کرنے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر خاص و عام کو سن کر انصاف فراہم کرنے کے عمل کو پنجاب بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے اور اس سے پولیس اور عوام کے درمیان دن بدن دوریاں کم ہو رہی ہیں جبکہ ڈی پی او کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ضلع کے تمام 11تھانوں میں مرحلہ وار نئے ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور سفارشی عناصر کی حوصلہ شکنی نے بھی پولیس کا مورال ایک بار پھر بلند کر دیا ہے.

معیزاللہ دیوان نے ڈی پی او احمد محی الدین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کی اعلیٰ صلاحیتوں اور مضبوط انتظامی کنٹرول کی بدولت ضلع منڈی بہاؤالدین میں جرائم کی شرح دن بدن کم ہور ہی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں منعقد کی جانے والی کھلی کچہری کے دوران ضلع بھر سے آنے والے سینکڑوں سائلین کی حقیقی معنوں میں داد رسی بھی کی جا رہی ہے

جس سے ضلع کے عوام بہت خوش ہیں اور وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کے لئے ایک نئی خوشگوار تبدیلی محسوس کر رہے ہیں جب کہ عوام کی طرف سے تھانوں میں مقدمات کے اندراج اور شہریوں کے دیگر چھوٹے بڑے مسائل کو ڈی پی او ذاتی طور پر سن کر ان کے حل کے لئے فوری احکامات بھی جاری کررہے ہیں اس عمل سے بھی احمد محی الدین کی کمانڈر شپ میں منڈی بہاؤالدین پولیس نے پنجاب کی مثالی پولیس کا درجہ حاصل کر لیا ہے،جس کا تمام تر سہرا ڈی پی او اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

معیزاللہ دیوان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی انجمن تاجران ، سول سوسائٹی اور شہر کی دیگر مختلف تنظیموں کی طرف سے امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی حقیقی معنوں میں داد رسی کرنے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے پر جلد ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ہر دلعزیز ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو عوامی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا جائےگا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں