پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کی والدہ سے ملاقات کی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد چوہدری آج پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے اجلاس میں جانے سے قبل اپنی والدہ سے ملاقات کی۔
رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود پیش نہ کرنے پر تحریک استحقاق جمع
امتیاز چوہدری کو ان کی والدہ نے گلے لگایا، اور ان کے ساتھ دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 24 جولائی کو حراست میں لیا تھا۔