وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب بھر کی عوام الناس کیلئے انقلابی اقدام، پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔
جس کے تحت اہل افراد کو گھر کی تعمیر کیلئے7 سال تک کی آسان اقساط پر 15 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار روپے ہے اور قرض ملنے کے پہلے 3 ماہ کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہو گی جبکہ اہل افراد کو قرض کی رقم 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔
ضلع کی تینوں تحصیلوں میں رجسٹریشن سنٹرز قائم کر دئیے گیلئے ہیں۔ اس سکیم میں خود کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے یا معلومات حاصل کرنے کیلئے تحصیل منڈی بہاوالدین کے رہائشی افراد ضلع کونسل ہال منڈی بہاوالدین میں تشریف لائیں۔ تحصیل پھالیہ کے رہائشی افراد میونسپل کمیٹی پھالیہ کے دفتر تشریف لائیں جبکہ تحصیل ملکوال کے رہائشی افراد میونسپل کمیٹی ملکوال کے دفتر تشریف لائیں اور قرض سے متعلق تمام تر معلومات حاصل کرکے بلاسود قرض لازمی اپلائی کریں۔
Punjab Govt Apni Chat Apna Ghar scheme registration, apply
بلا سود قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندہ نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق اپنے خاندان کا سربراہ ہونا چاہیئے اور صوبہ پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا چاہیئے۔ شہری علاقے میں 1 سے 5 مرلہ اور دیہی علاقے میں 1 سے 10 مرلہ پلاٹ کے واحد مالک قرض کے لئے اہل ہوں گے۔
درخواست دہندہ کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو، ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل نہ ہو اور کسی مالیاتی ادارے بنک وغیرہ کا قرض دہندہ نہ ہو۔ درخواست دہندہ قومی سماجی اقتصادی رجسٹری (NSER) کے ساتھ ایسے گھرانے میں رجسٹرڈ ہو، جس کا پی ایم سکور 60 یا اس سے کم ہو۔ درخواست دہندہ اپنی چھت اپنا گھر کی ویب سائٹ acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے بھی آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔
درخواست دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 1317 پر بھیج کر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے بارے میں معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں یا ٹال فری نمبر 080009100 پر کال کر سکتے ہیں.