weather today

گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

گزشہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (زیروپوائنٹ 119، ایئرپورٹ 29، گولڑہ ، بوکرا 26، سید پور 17)، نارووال 87، راولپنڈی (چکلالہ 85، شمس آباد 55، کچہری 27)، لاہور (ایئرپورٹ 79، سٹی 45)، گجرات 36، گوجرانوالہ 53 ،سیالکوٹ (سٹی 35، ایئرپورٹ 25)، منڈی بہاؤالدین 27،سرگودھا، اٹک 24، شیخوپورہ 15، جہلم، مری 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

قصور 9، چکوال 4، حافظ آباد 3،منگلا 2، مالم جبہ 80، کاکول 49، مردان 42، پشاور (ایئرپورٹ 22، سٹی 14)، باچا خان ایئرپورٹ 15، چراٹ 7، بالاکوٹ 5، کوٹلی 21، راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 8، استور 9، بگروٹ 6، بونجی 3، چلاس 2، کراچی (کیماڑی 5،صدر 4، اولڈ ایریا ایئرپورٹ3، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ 2، فیصل بیس، مسرور بیس ایک) اور بار کھان میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری انتباہ کے مطابق آج رات اور 12اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث کو ہاٹ، کرک، نوشہرہ،مردان ، صوابی ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور، دیر، سوات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان ، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی ، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ادھر موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں