Neelam Muneer husband

کیا نیلم منیر کے سسر سکول میں کلرک ہیں؟ دیور کا انکشاف

اداکارہ نیلم منیر کا دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والا ایک شخص جس نے رواں ماہ کے شروع میں ان کی شادی کی تصدیق کی تھی، سامنے آیا ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نیلم منیر کے اپنے بھائی کے ساتھ ڈھائی سال سے تعلقات میں تھیں۔

نیلم منیر نے 3 جنوری کو شادی کی تصاویر شیئر کرکے شادی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ دبئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں ان کے شوہر عرب لباس میں نظر آئے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے شوہر کی عرب لباس میں تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان میں ان کے شوہر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی تاہم اب اداکارہ کا دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص سامنے آگیا ہے۔نجی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اداکارہ نے دبئی میں رہنے والے اپنے بڑے بھائی محمد راشد سے دوسری شادی کی۔

نیلم منیر کے شوہر کا تعلق پاکستان کے کس ضلع سے ہے؟

اس نے بتایا کہ اس کے چھ بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ ان کے بھائی محمد راشد 2006 سے دبئی میں ہیں اور وہاں ان کے کئی کاروبار ہیں۔ نیلم منیر کے دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص کے مطابق، اس کے والد محمد افضل پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے شہر میانوال رانجھا کے ایک ہائی اسکول میں کلرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کے دبئی میں ہوٹل، کیفے اور سیاحت کے کاروبار ہیں جبکہ ان کے بھائی کے کئی بڑے ناموں سے بھی تعلقات ہیں۔ اداکارہ کے دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کے مطابق جب وہ دبئی گیا تو اس کے بھائی محمد راشد نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلم منیر اور اس کے بھائی کے درمیان ڈھائی سال سے تعلقات تھے۔ دونوں کی پہلی ملاقات ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔ اداکارہ ان کے بھائی کے ہوٹل آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ملاقات کے بعد دونوں نے فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا۔ پھر ان کے درمیان رشتہ استوار ہو گیا۔ ڈھائی سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔

نیلم منیر کے دعویدار دیور نے اداکارہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی پوری فیملی بہت اچھے اخلاق کی حامل ہے۔مذکورہ شخص کے دعوؤں پر نیلم منیر یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

نیلم منیر کی شادی کے فوراً بعد کئی شوبز شخصیات نے کہا تھا کہ اداکارہ نے پاکستانی نژاد محمد راشد سے شادی کی ہے جو دبئی میں پولیس افسر ہیں۔ تاہم اب اداکارہ کے مبینہ دیور نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کے دبئی میں ذاتی کاروبار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں