ملکوال پولیس کو مطلوب انسانی سمگلر ایف آئی اے کی حراست میں ہلاک

انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں دم توڑ گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل حسن بھٹی کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم سہیل حسن بھٹی کو ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے جی 10 سے گرفتار کیا۔ ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا اور ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون اور پنجاب پولیس کو بھی مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعدد نوجوانوں کی ہلاکت کے باوجود انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم منڈی بہاؤالدین کے تھانہ ملکوال میں درج مقدمے میں اشتہاری تھا۔

ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ شیخوپورہ کے قریب اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ لکھیں