fire on set

گورنمنٹ‌ کالج میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر اسموگ مکائو مہم کی دھجیاں اڈا دی گئی

منڈی بہاؤالدین میں گورنمنٹ کالج انتظامیہ نے انسداد اسموگ مہم کی دھجیاں اڑا دیں، کالج کے احاطہ میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے شہر کا بڑا حصہ دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 24 نومبر 2022) منڈی بہاؤالدین میں گورنمنٹ گرایجویٹ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے انسداد اسموگ مہم کےبرعکس کالج کے احاطہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگا دی گئی جس سے اٹھتے دھوئیں سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ اطراف کی آبادیوں کے مکینوں اوربازار کے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

یہ بھی پڑھیں: عوام سموگ سے بچاﺅ کیلئے فصلوں، کوڑا کرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں

شہریوں کا کہنا ہے کہ دھوئیں کے بادل میں سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے ، ہردوسرے دن کالج کے احاطہ میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگادی جاتی ہے۔دوسری جانب سے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ انسداد اسموگ مہم کے نام پر کاشتکاروں اور شہریوں کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے جبکہ کالج میں انتظامیہ کی سرپرستی میں انسداد اسموگ مہم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں